مشرق وسطی

متحدہ عرب کے لئے سعودی عرب سب سے بڑا خطرہ

لبنان کی العہد نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہےکہ یہ دستاویز واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ کی پرسنل ڈاک میں ملی ہے۔
خبروں کے مطابق متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر ھزاع بن زاید آل نہیان نے اپنے ملک کے سیکورٹی اداروں کے نام خط میں کہا ہے کہ وہ سیکورٹی تحقیقات میں ان ملکوں کے بارے میں اطلاعات جمع کریں جن کے نام اس فہرست میں شامل ہیں جو متحدہ عرب امارات کے لئے خطرہ ہیں۔
اس فہرست میں سعودی عرب کا نام ان چند ملکوں کے ساتھ سب سے اوپر ہے جو متحدہ عرب امارات کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں۔
یہ دستاویز ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب متحدہ عرب امارات ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ رہا ہے اور یمن کی جنگ میں وہ روز اول سے آل سعود کا اتحادی ہے جبکہ حال ہی میں قطر کے ساتھ سعودی عرب کے تنازعے میں بھی اس نے آل سعود حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button