پاکستانی شیعہ خبریں

امام علی (ع) کے طرز حکومت کو اپنا کر ہی دنیا میں عدل قائم کیا جاسکتا ہے، مولانا عبدالحسین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے کہا ہے کہ امام علی (ع) کے طرز حکومت کو اپنا کر ہی دنیا میں عدل قائم کیا جاسکتا ہے، ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں، لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے حکمران یہ بھول گئے ہیں کہ وہ مسلمان بھی ہیں اور انہوں نے خدا کو جان دینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب کوئٹہ کی امام بارگاہ جعفریہ میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف مولا علی (ع) ہی تھے کہ جنہوں نے ضربت لگنے پر کہا کہ ’’رب کعبہ کی قسم آج میں کامیاب ہوگیا‘‘۔ مولائے کائنات نے اپنی تمام زندگی کو ہمارے لئے ایک نمونہ کے طور پر پیش کیا ہے، لیکن افسوس کہ آج کا مسلمان فرقوں میں تقسیم ہوکر علی کی تعلیمات سے دور ہوگیا، اسلام کی پہلی دہشتگردی مسجد کوفہ میں ہوئی اور آج ابن ملجعم کی اولادیں مسلمانوں کے گلے کاٹ رہی ہیں، جس طرح علی (ع) کامیاب ہوئے تھے اور ابن ملجعم نامراد ہوا تھا اسی طرح آج علی (ع) کے ماننے والے سر کٹا کر بھی کامیاب ہورہے ہیں اور داعش، طالبان اور ان جیسے دیگر دہشتگرد گروہ ناکام ہورہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button