مشرق وسطی

آل خلیفہ حکومت کا ایک اور ظلم، چھبیس بحرینیوں کی شہریت سلب کر لی

رپورٹوں کے مطابق ایسے عالم میں کہ بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرینی انقلابیوں کے خلاف دشمنانہ و جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، بحرین کی کٹھ پتلی عدالت نے بے بنیاد الزامات لگا کر الدراز کے علاقے کے چھبیس بحرینیوں کی شہریت سلب کر لی اور ان میں سے اٹھارہ افراد کو عمر قید اور آٹھ دیگر کو پندرہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے-

چند روز پہلے بھی آل خلیفہ کی کٹھ پتلی عدالت نے بحرینی انقلابیوں پر عرصہ حیات تنگ کرتے ہوئے کئی انقلابیوں کو عمر قید اور سزائے موت سنائی تھی- ان بحرینیوں کا تعلق الدراز کے علاقے سے ہے- ان پر جوانان الدراز نامی گروہ تشکیل دینے اور دو ہزار گیارہ اور تیرہ کی کارروائیاں انجام دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button