پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیکورٹی فورسز نے ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ میں خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ ٹارگٹ کلر کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔ حکومت نے مذکورہ دہشتگرد کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ 10 جنوری 2013ء میں علمدار روڈ پر دو خودکش حملوں اور 16 فروری 2013ء ہی میں ہزارہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کے ذریعے خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر کوئٹہ کے نواحی علاقے میں موجود ہے۔ جس پر سکیورٹی فورسز کے ہمراہ گذشتہ روز ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے کمانڈر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 2013ء کو علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں خودکش حملوں کے نتیجے میں دو سو سے زائد شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جسکے بعد پاکستان بھر میں احتجاجی دھرنے بھی دیئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button