بے گناہ شیعہ جوانوں اور علماءکرام کو فلفور رہا کیا جائے،۔ آئی ایس او کراچی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب جلو س یو م حضرتِ علی ؑکے موقع پر نماز باجماعت کا اہتما م ایم .اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا ؑکے سامنے دوپہر 1:30بجے کیا گیا۔ شرکا ء جلوس نے حجتہ السلام والمسلین علامہ شاہد رضا کاشفی کی اقتداد میں نماز ادا کی۔ نماز ظہریں کے بعد شرکا ء سے اپنے خطاب میں زین العابدین کا کہنا تھا کہ آج لشکرسفیانی امریکہ کے پرچم تلے جمع ہورہاہے ،امریکہ ،اسرائیل اور آلِ سعود کے گٹھ جوڑ سے ہونے والی ریاض اسلامی کانفرنس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔امریکہ اسرائیل اور آلِ سعودکے گٹھ جوڑ سے بننے والا اتحاد دراصل اس دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد اسرائیل کو تحفظ دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیعہ نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریاں شرمناک فعل ہے ،اب تک پورے پاکستان سے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان لاپتہ ہیں ،یہ کیسا اندھا قانون ہے کہ ظلم بھی ہم پر ہو، ہمارے ،مقدسات کو نشانہ بنایا جائے اور گرفتاریاں اور پابند سلاسل بھی ہمیں کیا جائے ۔اس ملک کو تباہ کرنے والے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور محب وطن شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فل فور بے گناہ جوانوں کی گرفتاریوں کو ظاہر کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ،وگرنہ ہم اس کے خلاف احتجاج کو سڑکوں پر لانے کا حق رکھتے ہیں۔یمن ،بحرین ، فلسطین، کشمیر میں چلنے والی عوامی تحریکوں کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جمعۃ الوداع یوم القدس مظلوم عوام کی ظالم کے خلاف اور خالص اسلام محمدیﷺ اور امریکی اسلام میں فرق کو ظاہر کرنے کا دن ہے۔یوم القدس اسلام کا دن ہے جس نے حق و باطل کے فرق کو واضح کردیا ہے،لہذٰا ہر سال کی طرح اس سال بھی عوام جمعة الوداع کو نمائش سے تبت سینٹر تک نکالی جانے والی یومِ القدس کی ریلی میں شریک ہوکر یہ ثابت کردیں کہ ہم ہمیشہ ظلم کے خلاف اپنی صدائے احتجاج بلند کرتے رہیںگے۔بعد ازاں شرکاءجلوس نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو نذر آتش کیا ۔