Uncategorized
پارچنار کے لئے چندے کے میسج نا چلاین وہاں جس چیز کی ضرورت ہوگئی قائد ملت فراہم کردیں گے،علامہ شبیر میثمی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پارچنار کے حوالے سے چندے کے مسجز نہ چلائیں وہاں جس چیز کی ضرورت ہوگی قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارا چنار کے مسئلے میں مسلسل پارا چنار کے عمائدین کے ساتھ رابطے میں ہیں صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی مرکزی اعلان کے لئے تیار رہیں جب مرکز اعلان کرے عید کو چھوڑ کر اپنے پاراچناری بھائیوں کی مدد کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔