Uncategorized

لاہور پریس کلب کے باہر مجلس وحدت مسلمین کا دھرنا شروع

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پارا چنار میں جمعہ الوداع کو ہونیوالے بم دھماکوں اور بعدازاں ایف سی کی فائرنگ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین لاہور نے لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا۔ دھرنے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی اور دیگر رہنما کر رہے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان مظاہر شگری نے "شیعہ نیوز” کو بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور لاہور پریس کلب کے باہر بھی یہ دھرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی ملت جعفریہ متحد اور پاراچنار کے متاثرین دہشتگردی کیساتھ ہے۔ مظاہر شگری نے کہا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ کو مخصوص تکفیری گروہ مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہا ہے، بانیان پاکستان کی اولادوں کو وطن سے محبت کی سزا لاشوں کی صورت میں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مومنین کے مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گے، جب تک حکومت پاراچنار کے عوام کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہم احتجاج میں ان کیساتھ شامل رہیں گے، آج علامہ راجا ناصر عباس اور دیگر شیعہ جماعتوں کی قیادت پاراچنار پہنچ چکی ہے اور وہاں ہونیوالے مشترکہ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پُرامن قوم ہے اور ہمارا یہ احتجاجی دھرنا بھی پُرامن ہوگا، دشمن قوتیں ہماری اس امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھیں ہم کربلا سے درس لینے والے ہیں جنہیں موت سے کوئی خوف نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button