Uncategorized

پاراچنار پاکستان کا حصہ ہے، وہاں کی عوام کو فی الفور انصاف اور تحفظ دیا جائے، بلاول بھٹو

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی پر مشتمل پی پی پی کے وفد کو دہشتگرد حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے پاراچنار جانے سے روکنے پر نواز حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ پاراچنار کو نوگو ایریا کیوں بنایا گیا ہے اور دہشتگرد حملے کے بعد تاحال کسی بھی حکومتی نمائندے نے وہاں کا دورہ کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بذریعہ ہیلی کاپٹر پاراچنار جانے والے پیپلز پارٹی وفد کو وہاں اترنے نہیں دیا گیا اور زبردستی واپس روانہ کر دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاراچنار پاکستان کا حصہ ہے اور وہاں کے لوگوں کو اس وقت بے یار و مددگار چھوڑنا کسی صورت قبول نہیں، جب وہ دہشتگرد حملوں کے نشانے پر ہوں۔ انہوں نے سانحہ پاراچنار کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہں فی الفور انصاف اور تحفظ دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button