Uncategorized

ہم میدان میں نکل پڑے تو رئیسانی کی طرح نواز حکومت کا خاتمہ ہوگا، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام سانحہ پاراچنار کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور علامتی دھرنے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں جنوبی پنجاب میں بھی نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو یکم جولائی ہفتے سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب میں احتجاجی دھرنے دیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یکم جولائی کو ملتان میں چوک نواں شہر، بہاولپور میں فرید گیٹ، رحیم یارخان میں پریس کلب کے سامنے، ڈیرہ غازیخان، لیہ، بھکر، مظفرگڑھ، علی پور، لودھراں اور جلالپور میں دھرنے دیئے جائیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے سانحہ پاراچنار کے شہداء اور زخمیوں کے لیے مالی معاونت کو متاثرین نے مسترد کردیا ہے، ہمیں اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لیے کسی کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں، ہمیں محب وطن ہونے کی سزادی جارہی ہے، آرمی چیف فوری نوٹس لیں، ہمیں اس ملک کا امن عزیز ہے، حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے، اگر ہم میدان میں نکل پڑے تو رئیسانی کی طرح نواز حکومت کا خاتمہ ہوگا، پاراچنار میں جاری دھرنے کو فرقہ واریت کی نذر کرنے والے ملک دشمن عناصر یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button