مشرق وسطی

کیمیائی حملوں کے متعلق امریکی دعوی بے بنیاد ہے: شام

اقوام متحدہ میں شامی سفیر نے دمشق حکومت کی جانب سے کیمیائی حملوں کی تیاریوں سے متعلق امریکی دعوے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے سفیر لوئی فلوح نے دمشق حکومت پر کیمیائی حملوں کی تیاریوں سے متعلق امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ممالک خصوصا اسرائیل اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے پاس کیمیائی اسلحہ اور انہیں بنانے کے لئے تمام ضروری آلات موجود ہیں۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان شان اسپائسر نے شام پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ شامی حکومت کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے نتیجے میں عام شہریوں اور بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

شامی وزیر برائے مصالحت حیدر علی نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے دہشتگردوں کیخلاف بھی کبھی کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کیا ہے اور نہ ہی ہم مستقبل میں کبھی ان اسلحوں کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان سب کے باوجود امریکی وزیر دفاع جیمس میتھیس نے کہا تھا کہ شام نے ہماری دھمکی کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ابھی تک کوئی متوقع کیمیائی حملہ نہیں ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button