Uncategorized

کرپٹ اور قاتل حکمرانوں کے اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہوچکا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اور قاتل حکمرانوں کے اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہوچکا ہے، پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے حکمرانوں کا پورا کنبہ ہی کرپشن میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی کی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی جو جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں بنائی گئی تھی، کی رپورٹ بھی پبلک کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار قرار دیا تھا، جس کی وجہ سے ظالم حکمرانوں نے وہ رپورٹ ہی دبا لی۔ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے، پاکستان میں شیعہ اور سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، شیعہ اور سنی متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی کو منظم سازش کے تحت لڑایا گیا اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے تکفیری گروہ پیدا کیا گیا، مگر آج شہداء کے مقدس لہو کی بدولت شیعہ اور سنی متحد ہیں اور تکفیری گروہ تنہا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں صوبائی کابینہ کا ایک وزیر ملوث ہے، جو دہشتگردوں کا سہولت کار ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بھی وہی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ احمد اقبال رضوی خطاب کرنے سٹیج پر آئے تو فضا "لبیک یاحسینؑ، لبیک یاحسینؑ” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button