Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم کے بعد ایس یو سی نے بھی بلوچستان میں آپریشن کا مطالبہ کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ مستونگ کے قریب ہزارہ شیعہ برادری کے چار افراد کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اگر حکومت سانحہ پارا چنار میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جاتی تو سانحہ مستونگ کا واقعہ ہرگز پیش نہیں آتا۔

اپنے مذمتی بیان میں یعقوب شہباز نے کہا کہ دہشتگرد مسلسل بلوچستان میں شیعہ ہزارہ برادری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اپنے ہدف کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے ادارے ہر واقعے کے بعد سالوں سال انکوائری میں لگا دیتے ہیں، جس سے دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم حقائق جاننا چاہتی ہے کہ اتنے وسائل رکھنے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہیں یا کوئی اور وجوہات ہیں، اگر دہشتگردی کا یہ سلسلہ ہونہی جاری رہا تو حکومت کے بعد اب سیکیورٹی فورسز سے بھی عوام کا اعتماد ختم ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے ملک بھر میں امن و امان کی اچھی فضاء قائم ہوئی تھی، لیکن اچانک دہشتگردی کے پے در پے واقعات نے ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، ہم آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح بلوچستان میں بھی دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کُن کارروائی کا آغاز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button