Uncategorized

رانا ثناء اللہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، علی حسین نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے لاہور میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی یہ وارداتیں سیاسی وارداتیویں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کا نتیجہ ہے، حکمرانوں کی توجہ اپنی وارداتوں کے نتیجے میں حاصل کردہ دولت کو چھپانے اور اقتدار کو طول دینے کی جانب مرکوز ہے، پنجاب کے وزیر داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے لئے نرم گوشہ کسی سے پوشیدہ نہیں، اس رویئے کے باعث دہشت گردوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کے واقعات سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں اور دہشت گردوں کے قلع قمع کرنے کے لئے اپنے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک اس وقت جس بحرانی دور سے گزر رہا ہے اس میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بحیثیت قوم متحد ہوکر کھڑے ہوں اور اپنے ملک کے سیکورٹی اداروں کے ہاتھ مضبوط بناکر ملک سے دہشت گردی کی خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور ان کی توجہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے اپنے سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانے کی جانب مرکوز ہے، لاہور دھماکہ حکمران جماعت کی ناکامی کا ثبوت ہے، عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر حکمران دن رات اپنی کرسی بچانے میں مصروف ہیں، اس دل خراش سانحے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ موجود حکمران جماعت ہی ہے، دہشت گردوں کے سیاسی سرپرست اور سہولت کار ن لیگی جماعت کے رکن اور اتحادی ہیں، پے درپے لاہور میں دہشت گردانہ حملوں کے باوجود حکمرانوں کا کالعدم جماعتوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button