مشرق وسطی

باہمی احترام کی بنیاد پر ہی مذاکرات ممکن ہیں :قطر

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے قطر کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے گفتگو کے ذریعے خلیج فارس کے بحران کے حل پر مبنی دوحہ کے موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایسے موضوع پر گفتگو جو قطر کے اقتدار اعلی کے نقصان میں ہو، ناقابل قبول ہے۔
امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے جمعے کی رات بھی چار عرب ممالک کے ساتھ اختلافات کے حل کے لئے باہمی احترام کی بنیاد پر دوحہ کی آمادگی کا اظہار کیا تھا۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے پانچ جون سے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر لئے ہیں اور زمینی ، بحری اور فضائی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button