Uncategorized

ن لیگ میں دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست اور سہولت کار ہیں، افتخار نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے قائم مقام سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے لاہور میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکہ حکمران جماعت کی ناکامی کا ثبوت ہے، عوام کو دہشتگردوں کی رحم و کرم پر چھوڑ کر حکمران دن رات اپنی کرسی بچانے میں مصروف ہیں، اس دلخراش سانحے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ موجود حکمران جماعت ہی ہے، دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست اور سہولت کار (ن) لیگی جماعت کے رکن اور اتحادی ہیں، پے درپے لاہور میں دہشتگردانہ حملوں کے باوجود حکمرانوں کا کالعدم جماعتوں کیخلاف کارروائی نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کالعدم شدت پسند گروہ اور ان کے سہولت کاروں کو مکمل آزادی حاصل ہے، پنجاب حکومت دہشتگردوں سے زیادہ اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں، محض سیاسی بیانات کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں کالعدم دہشتگرد جماعت کے سرغنوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے، لشکر جھنگوی کے روحانی وارث کو پنجاب اسمبلی میں پہنچانے والی حکومت سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہتری کے امید رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشتگردوں ان کے سہولت کاروں کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کیلئے مکمل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو فوج کے حوالے کیا جائے، پنجاب حکومت کی صفوں میں دہشتگردوں کے ہمدرد اور سہولت کار موجود ہیں، جو کسی بھی صورت دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button