Uncategorized

شہید علامہ حسن ترابی کی۱۱ ویں برسی کا اجتماع ۲۹ جولائی کو کراچی میں منعقد ہوگا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)علامہ حسن تربی شہید کی گیارہویں برسی کی مناسبت سے احیاء شہداء کانفرنس29جولائی کو بریٹو روڈ، سولجر بازار میں منعقد ہوگی، کانفرنس کا انعقاد شہید علامہ حسن ترابی ؒ کے خانوادے کی جانب سے کیا گیاہے۔کانفرنس کے حوالے سے ایک بیان میںعلامہ حسن ترابی کے فرزند عارف ترابی کا کہناتھا کہ کانفرنس میں علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب خصوصی شرکت کرینگے،جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی صاحب، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی و دیگر شیعہ علمائے کرام و رہنماء بھی شرکت کرینگے۔انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں شیعہ علماء کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو صاحب، متحدہ علماء محاذ کے بانی سیکرٹری جنرل علامہ امین انصاری و دیگر اہلسنت علمائے کرام بھی شرکت و خطاب کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید علامہ حسن ترابی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ یہ کانفرنس ان شاء اللہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے عظیم الشان اجتماع آغاز ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ ۱۱ ویں برسی کے موقع پر خانوادۂ شہید کی جانب سے علامہ حسن ترابی فاؤنڈیشن كے قیام  كا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد اتحاد بین المسلمین اور احیائے شہداء و فکر شہداء کو عام کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button