پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، جنکا مقابلہ قوم متحد ہوکر سکتی ہے، جنرل عامر ریاض

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، جنکا مقابلہ قوم متحد ہوکر سکتی ہے۔ پاکستان کے ہونہار نوجوانوں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بن کر رہے گا۔ ملک بھر سے آنے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستان کے تمام صوبوں میں بسنے والی اقوام اسے ایک خوبصورت گلدستے کی مانند بناتی ہے، جو متحد ہوکر ہر مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں۔ پاکستان کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، اگر ہم متحد ہو کر چلیں تو ہر چیلنج کا سامنا کرسکتے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ نوجوان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہونگے۔ پاکستان عام ملک نہیں اور نہ ہی اس میں بسنے والے اقوام عام ہیں۔ یہاں بسنے والی تمام اقوام منفرد اور بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں میں استعمال میں لایا جائے۔ ایسا کرنے سے پاکستان اور بلوچستان دن دگنی اور رات چگنی ترقی کریں گے۔ اللہ تعالٰی نے پاکستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے اور نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی باگ ڈور سنبھالتے ہوئے اسے اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بلوچستان میں یہ تیسری ماڈل یونائیٹڈ نیشن کانفرنس ہے۔ جس میں حصہ لینے والے نوجوان مختلف علاقائی اور عالمی موضوعات پر مبنی مشقوں میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے تین روز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں ملک بھر سے چار سو کے قریب نوجوان حصہ لے ر ہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button