Uncategorized

پنجاب کے حکمرانوں کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، علامہ مبارک موسوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کیخلاف بے رحمانہ احتساب کے بغیر ملک و قوم پر مسلط مافیا سے نجات ممکن نہیں، سپریم کورٹ نے عوام کے دلوں کی ترجمانی کی ہے، کرپٹ مافیا کے نشان عبرت بننے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، تکبر رعونت کے ذریعے مسلط شاہانہ نظام کا زمین بوس ہونا غریب عوام کی دعاوں کا نتیجہ ہے، سانحہ ماڈل ٹاوُن کے مجرموں کو بھی کٹہرے میں لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ان ظالم مافیا کیخلاف عوام کو بیدار ہونا ہوگا، عدلیہ نے تاریخی فیصلہ کرکے ثابت کر دیا کہ اب قانون سے زیادہ کوئی بھی طاقتور نہیں، ہمارے سینکٹروں شہداء کے لہو پنجاب حکومت پر قرض ہے، نواز شریف کے اتحادی ملک دشمنوں کے آلہ کار ہیں، وہ آل شریف کی بادشاہت بچانے اور اپنے سیاہ کرتوں پر پردہ ڈالنے کیلئے نواز شریف کیساتھ ہیں، ان سب کے تانے بانے انڈیا سے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں رب العزت کی بارگاہ میں شکر ادا کرنا چاہیئے کہ محب وطن عوام کی جدوجہد سے آج اللہ نے ظالموں سے ملک وقوم کو نجات دلایا اور ان شاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب وطن عزیز میں حقیقی محب وطن اور عوام دوست حکمرانوں کا راج ہوگا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر افتخار نقوی، علامہ ملازم حسین نقوی، علامہ محمد اقبال کامرانی، سید حسن کاظمی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button