مشرق وسطی

سعودی عرب حج کو سیاسی بنا رہا ہے قطر

قطر نے مذہبی آزادی کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کے نام ایک شکایتی خط میں کہا ہے کہ سعودی عرب ، فریضہ حج کو سیاسی بنا رہا ہے – قطر میں انسانی حقوق کی قومی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ سعودی عرب، حج کے انتظامی امور میں تمام معاہدوں اور بین الاقوامی کنونشنوں کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے- انسانی حقوق کی قومی کمیٹی کے نام قطر کے خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکام نے پانچ جون کو قطر کا محاصرہ شروع ہونے کے وقت سے ہی قطری شہریوں کے لئے فریضہ حج و عمرہ ادا کرنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں- دوسری طرف قطر کے ایک اعلی عہدیدار سیف بن احمد بن سیف آل ثانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دوحہ ، الجزیرہ ٹی وی بند کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا کہا کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر ، دوحہ کی خارجہ پالیسی کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں تاہم قطر اس طرح کے دباؤ کو قبول نہیں کرے گا-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button