Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم کراچی کی شوریٰ کا اجلاس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی ڈویژنل مجلس شوریٰ کا اجلاس ڈویژنل سیکریٹری جنرل میثم عابدی کے زیرِ صدارت المحسن ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان کے سربراہ علامہ سید باقر زیدی، مرکزی سیاسی سیل کے کوآرڈینیٹر محسن شہریار، صوبائی رہنما ناصر حسینی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر، زین رضوی، ثمر زیدی، علامہ احسان دانش سمیت دیگر رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی کابینہ کے دیگر اراکین اور تمام اضلاع اور یونٹس کے نمائندوں نے بھی بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ چار ماہ کیلئے پروگرامات ترتیب دیئے گئے۔ اجلاس میں ڈویژن، اضلاع سمیت یونٹس کا احتساب بھی کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کسی بھی جماعت میں خوداحتسابی کا عمل جماعت کی مضبوطی کا باعث ہوتا ہے، ہمیں چاہیئے کہ اپنی کارکردگی کے منفی پہلوؤں پر ضرور غور کریں تاکہ کاموں میں مزید بہتری لائی جاسکے، مجلس وحدت مسلمین نے امام مہدی (عج) کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور یتیمان آل محمد (ع) کی مظلومیت کو طاقت میں تبدیل کرنے کیلئے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا ہے، لہٰذا ہمیں ہر موڑ پر آزمائش کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button