Uncategorized

شہید قائد عارف حسینیؒ کی بصیرت کا اثر تمام محب وطن پاکستانیوں میں پھیل گیا ہے، فضل حسین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے جنرل ضیاء جیسے آمر کو بھی اپنے عزم اور اصولی مؤقف کے راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا، وہ باطل قوتوں کے سامنے جرأت و استقامت کا پہاڑ بنے رہے، بیرونی سازشوں کے علاوہ پاکستانی عوام کو درپیش اندرونی سازشوں کو بے نقاب کرنے اور عوامی مشکلات کے حل کیلئے مخلصانہ کاوش بھی شہید حسینیؒ کا خاصہ تھی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی 29 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فضل حسین اصغری نے کہا کہ شہید قائد کی بصیرت کا اثر ملک بھر میں محب وطن پاکستانیوں میں پھیل گیا ہے، شہید قائد نے اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کو اپنی زندگی کا مشن بنا رکھا تھا۔

فضل حسین اصغری نے کہا کہ قائد شہید نے مارشل لاء دور میں جہاں عوام کو ان کے حقوق کا شعور دیا، وہیں تمام مکاتب فکر کو اتحاد و وحدت اور ہم آہنگی کا درس دیا اور عملی طور پر اتحاد بین المسلمین کیلئے خدمات انجام دیکر پاکستان کے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرونے کی بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی فکر کو آگے بڑھاتے ہوئے ملت جعفریہ پاکستان شہید حسینی کے راستے پر گامزن ہے اور پاکستان میں عوام کو درپیش مسائل کے حل اور اتحاد بین المسلمین کے عملی فروغ کیلئے جدوجہد میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد نے اپنی زندگی میں ایسے اتحاد کیلئے کوشاں رہے اور عوام کو باہمی وحدت کیلئے عملی جدوجہد کا درس دیتے رہے، آج یقیناً ملک بھر میں اتحاد و وحدت کی فضاء سے شہید قائد کی روح شادمان ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button