Uncategorized

علامہ عارف حسینی کا مشن عادلانہ نظام کا نفاذ اور سیاست الہیہ کا قیام تھا، علامہ حسن رضا قمی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادار ہ)شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سیکرٹری مالیات مولانا حسن رضا قمی نے کہا ہے کہ تحریک جعفریہ کے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے مشن کو علامہ ساجد علی نقوی نے جاری رکھا ہوا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں عادلانہ نظام کا نفاذ اور سیاست الٰہیہ کا قیام ہے، شہید کی وراثت تنظیم نے مشکل حالات میں بھی حقوق تشیع کا دفاع کیا اور اتحاد امت کو فروغ دے کر استعماری ایجنڈے کو ناکام بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 29 ویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قاری شبیر ترابی نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا جبکہ قائد شھید کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔ سید شبیر نقوی، فدا حسین، صغیر عباس ورک، اعجاز حسین شمشی، رضا حسین بھٹی، اسلم شیرازی، فخر بٹر، ذاکر الطاف حسین گوہر، شاہد حسین رتن، اور ماجد حسین اثر نے شہید قائد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ضلعی صدر ملک شوکت علی اعوان نے علامہ سید ساجد علی نقوی کا خصوصی پیغام پڑھا۔ مولانا حسن رضا قمی نے کہا کہ قائد شہید آج بھی ہمارے درمیان موجود ہیں، اور ان کے جانشین علامہ ساجد علی نقوی شہید قائد کے متعین کردہ راستے پر قوم کی قیادت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، در حقیقت وہی علامہ عارف الحسینی کے خوابوں کی زندہ تعبیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائدکے شیدائی، ان کے مقدس خون سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ وہ اسلام کی سربلندی اور ملی وقار کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ملک شوکت علی اعوان نے کہا کہ علامہ عارف الحسینی حقیقی معنوں میں عارف اور باتقوی انسان تھے جوکہ یہی عمل ان کی مقبولیت کا سبب تھا، شہید کی جدوجہد کا محور اتحاد بین المسلمین اور ولایت فقیہہ کا فروغ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ کو جو بھی مشکلات درپیش ہوئیں تو قائد شہید نے ہمیشہ اپنے معتمد ساتھی علامہ سید ساجد علی نقوی سے مشاورت کی۔ سیکرٹری جنرل سید جعفر علی شاہ نے کہا کہ قائد شہید کی شہادت کے 29 سال بعد بھی ان کا ذکر ہو رہا ہے تو یہ ان کے اخلاص اور بے لوث خدمت اور ملی بیداری کا اظہار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button