پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادار ہ)ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلی امام حسین میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکار شہید ایک زخمی َ ہوگیا ہے، شہید ہونے والوں میں ناصرحسین ولد حسن علی شاہ سکنہ سید علیاں اور یا سر عمار سکنہ کاٹھ گڑھ شامل ہیں، دونوں اہلکاروں کا تعلق ڈسڑکٹ پولیس ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے اور وہ کو ٹلی امام حسین اور علامہ رمضان توقیرکی گارڈز کی حیثیت سے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما علامہ رمضان توقیر کا کہنا تھا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا قتل سوالیہ نشان ہے دہشتگرد عناصر ایک بار پھر سرگرم ہوئے ہیں ادارے کاروائی کریں یہ قتل ٹیسٹ کیس ہے ریاست و حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جانوں مال کا تحفظ کریں ایک مرتبہ پھر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد عناصر سرگرم ہوریے ہیں ادارے ان کے خلاف سخت کاروائی کریں

واضح رہے کہ ملک بھر میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد دہشتگردوں کو وازت داخلہ کی جانب سے کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے اور ایک بار پھر نواز حکومت فرقہ وارنہ فسادات کو بھڑکا کر ملک کو بدامنی کی آگ میں جھونکا چاہتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button