مشرق وسطی
بحرین:انسانی حقوق کی خاتون کارکن کی بھوک ہڑتال
بحرین میں انسانی حقوق کی سرگرم خاتون کارکن ابتسام الصایغ نے جیلوں کی خراب صورتحال اورگندگی کے نتیجے میں پھیلنےوالی وبائی بیماریوں پر احتجاج کرتے ہوئے دوسری بار بھوک ہڑتال کردی ہے۔
ابتسام الصایغ نے اس سے پہلے جولائی دوہزار سترہ میں قیدیوں کے ساتھ جیل انتظامیہ کے غیر انسانی سلوک اور قیدیوں کو دی جانے والی ایذاؤں کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے ذریعے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کو باخبر کرنے کے کے باعث شاہی حکومت نے ابتسام الصایغ سے انتقام لینے کے لئے ان پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرکے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔