مشرق وسطی

صوبہ حمص میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری

شامی فوج کے مختلف دستوں نے مشرقی حمص میں تل صوانہ، سلیمہ اور عقیربات ٹاؤن میں دہشت گردوں پر حملہ کیا ہے – اس کارروائی میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ شامی فوج نے حمص کے نواحی علاقوں طلیعہ غربیہ اور طلیعہ شرقیہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے، اس دوران ہونے والی لڑائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے آثریا اور الکریم ہائی وے کے تیرہ کلومیٹر کے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے علاوہ اس علاقے کی پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button