Uncategorized

پاکستان کے نظام تعلیم کی حقیقی اساس مذہب پر ہی قائم ہو سکتی ہے، آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور میں تنظیم کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی لاکر اقلیتی راہنمائوں کو شامل کرنے اور اسلامی شخصیات کے کارناموں کے مضامین ختم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مرکزی صدر نے کہا کہ استعمار اور لادین قوتیں تعلیمی نصاب کو اپنا ہدف بنائے ہوئے ہیں، جس سے نوجوان نسل کو دین سے دور کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، پاکستان کی اکثریت اپنی تہذیب و ثقافت اور اسلام سے گہری وابستگی رکھتی ہے، اس لئے نظام تعلیم کو سماجی ثقافتی، مذہبی حوالے سے مضبوط بنیاد پر استوار ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نظام تعلیم کی حقیقی اساس مذہب پر ہی قائم ہو سکتی ہے، آئی ایس او نے ہمیشہ طلبا کے حقوق کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ آئی ایس او تعلیمی نصاب میں ملکی نظریاتی اساس کیخلاف اقدامات کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی دیگر طلبہ تنظیموں کے ہمراہ لائحہ عمل بنایا جائے گا، پنجاب ٹیکسٹ بورڈ سے نصاب کی تبدیلی ایک گھناؤنی سازش ہے، پنجاب بورڈ، ٹیمو این جی او سے کتابوں کا مسودہ تیار کرواتا ہے جس میں برٹش کونسل کے افراد شامل ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button