Uncategorized

ٹرمپ میں ہمت ہے تو پاکستان میں فوجیں اتار کر دکھائیں، آصف علی زرداری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہمیں آنکھیں مت دیکھائے اگر جنگ کرنی ہے تو جاکر افغانستان سے کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ہی امریکیوں سے سلالہ ایئر بیس خالی کروایا تھا۔ بلاول بھٹو نے این اے 120 کو پارٹی الیکشن قرار دے دیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف کے اعمال کی وجہ سے آج امریکی صدر آنکھیں دکھا رہا ہے، ٹرمپ میں ہمت ہے تو پاکستان میں فوجیں اتار کر دکھائیں، افغانستان تو سنبھال نہیں سکے، امریکہ کے پاس صرف ایک چھوٹا سا کونا رہ گیا ہے باقی پر طالبان قابض ہیں، امریکہ نے مفت میں ہمارے روڈ استعمال کرکے تباہ کر دیئے ہمیں موقعہ ملا تو امریکہ سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button