Uncategorized

جامعتہ المنتظر انتظامیہ نے آئی ایس او کو مرکزی کنونشن کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ) جامعہ المنتظر کی انتظامیہ نےعلامہ صفدر حسین نجفی مرحوم کی خواہشات کی برعکس آئی ایس او پاکستان کو جامعہ میں کنونشن سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس او پاکستان کی تاسیس سے لے کر ۲۰۱۳ تک آئی ایس اوپاکستان کا سالانہ ۳ روزہ کنونشن حجتہ الاسلام علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم کی خواہش پر جامعہ المنتظرمیں منعقد ہوتا تھا مگر ۲۰۱۴ میں جامعہ المنتظر کی انتظامیہ نے تعمیرات کے نام پر آئی ایس او پاکستان کو کنونشن سے روک دیا تھا اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔ شیعہ نیو ز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جامعہ المنتظر کے پرنسپل علامہ قاضی نیاز اور علامہ ریاض حسین نجفی اس بات پر بضد ہیں کہ آئی ایس او پاکستان کو یہاں کنونشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔  ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسی جامعہ میں چند روز پہلے ایک تنظیمی و قومی کنونشن اور کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔اس وقت یہ اصول اور قانون کہاں تھا،کیا  اس وقت جامعہ کے طلبا کا حرج نہیں ہو رہا تھا کہ سب اس میں لگے ہوئے تھے،کیا کسی ملت کی ترقی،ترویج،مضبوطی،اور شناخت کیلئے حتی کسی انقلاب یا تبدیلی کیلئے جوانوں اور پرھے لکھےطلبہ کے بغیر ممکن ہے۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ ایک طرف تویہ افراد ملک بھر کے اسٹیج پر قابض ذاکرین کے اس طبقے کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے عقائد میں غلو کیا ہے اور بنیادی شیعہ عقائد پر حملہ آور ہیں اور دوسری طرف اپنی قوت اور فورس جن کا ڈر اور طاقت مشخص اور واضح ہے ان کو اپنے سے دور کر رہے ہیں،انہیں جذب کرنے کے بجائے دوریاں پیدا کر رہے ہیں،بد اخلاقی کا مطاہرہ کر رہے ہیں،کیا ایسا ممکن ہے کہ کوئی قوم آج تک اپنے نوجوانوں کے بغیر کامیاب ہوئی ہو،آپ بھی نہیں ہونگے،آپ کی ناکمایوں کیاوجہ ہی یہی ہے،یہ روش جب تک نہیں بدلیں گے معاشرہ آپ کو قبول نہیں کرے گا اور آپ قوم کی نمائندگی کا حق دار نہیں بن سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button