Uncategorized

ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی پاکستان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وطن پر کوئی کڑا وقت آیا تو پوری قوم متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، قوم کے متحد ہونے کا بھی یہ سنہری موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کا بیان نامکمل ہے، دوٹوک الفاظ میں باور کرایا جائے کہ ملکی خود مختاری، سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عالمی برادری پر واضح ہونا چاہئے کہ پاکستان میں تربیت گاہیں موجود نہیں اور نہ ہی پاکستان کسی کی سرپرستی کرتا ہے۔

شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری سے گفتگو میں امریکی صدر کی جنوبی ایشیا اور افغانستان بارے جاری پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امریکی صدر کی نئی افغان پالیسی پاکستان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی ہے بطور خودمختار ایٹمی قوت مملکت خداداد کیلئے ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کی جانب سے جو حالیہ بیان دیاگیا ہے اسے مکمل کیا جائے اور انہیں پاکستانی قوم کا نمائندہ ہونے کے حیثیت سے جرات اور بے باکی سے واضح واشگاف الفاظ میں کہنا چاہیے کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار، ہزاروں جانیں دہشتگردی کی جنگ میں قربان ہوئیں، ملک میں کوئی دہشتگردی کا کیمپ یا تربیت گاہ نہیں اور نہ ہی ہم کسی کی سرپرستی کرتے ہیں، نہ ہی کسی کو آقا مانتے ہیں، ہم کسی کو اپنی تقدیر کے فیصلے کا اختیار نہیں دے سکتے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان کی خود مختاری، سلامتی اور دفاع پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان پر اگر کوئی کڑا وقت آیا تو پوری قوم متحد ہوکر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی، قوم دفاع وطن اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ یہ سنہری وقت ہے کہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد و منظم ہوکر عالمی دنیا کو باور کرائیں کہ ہم نہ صرف متحد و منظم قوم ہیں بلکہ ملک کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے بھی تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button