Uncategorized

پنجاب رینجرز،پولیس اورخفیہ اداروں کا مشترکہ آپریشن، متعدد افراد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آپریشن رد الفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، پنجاب رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں نے لاہور میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 6افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ ڈی جی خان میں آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے7اہم سہولت کار حراست میں لئے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن رد الفساد ملک بھر کامیابی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں لاہور میں پنجاب رینجرز،پولیس اورخفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 2غیر رجسٹرڈ افغانوں سمیت 6 افراد گرفتارکئے گئے ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ لاہور میں ہونے والا آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب رینجرزاورپولیس نے ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا ہے جس کے دوران پنجاب اور بلوچستان میں جرائم اور بھتہ خوری میں ملوث 7افراد گرفتارکئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button