پاکستانی شیعہ خبریں

امن و امان کے قیام کے ذمہ دار ادارے کوئٹہ میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں، علامہ ناظر تقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں گاڑی میں سوار ہزارہ برادری کو دن دیہاڑے دہشتگردی کانشانہ بنایا گیا، جو افسوس ناک عمل ہے، کوئٹہ میں گزشتہ کئی سالوں سے شیعہ مکتب فکر کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہزارہ ٹاون کا واقعہ ہو یا زائرین کو بسوں سے اتار کر شناخت کرکے مارنے کا واقعہ ہو، تاحال دہشتگردی کے واقعات کا نہ روکنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ امن و امان کے قیام کے ذمہ دار ادارے کوئٹہ میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

اپنے مذمتی بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ سنگین واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو عدالتوں سے بری کر دینا اور دہشتگردوں کو گرفتار نہ کیا جانا، قیام امن کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کے اداروں کے ساتھ ساتھ عدالتی نظام کو بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے، بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کُن آپریشن کیا جائے اور زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور تفتان باڈر پر زائرین کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button