آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کا آغاز شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر سلامی سے ہوگا، زاہد مہدی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ چیف سکاؤٹ زاہد مہدی نے لاہور میں سکاؤٹ ہیڈ کوارٹرز میں امامیہ سکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کا آغاز جمعہ سے لاہور میں ہوگا۔ اس موقع پر سکاؤٹس شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر حاضری دیں گے اور سلامی پیش کریں گے۔
زاہد مہدی نے کہا کہ سکاؤٹ سلامی کی اس تقریب سے مرکزی صدر سرفراز نقوی اور علامہ احمد اقبال رضوی خصوصی خطاب کریں گے۔ امامیہ چیف سکاؤٹ زاہد مہدی نے کہا کہ آئی ایس او، امامیہ سکاؤٹس میں نظم پیدا کرتی ہے، نظم کے اس سلسلہ کی بدولت آئی ایس او نے ہر مشکل دور میں اس قوم اور ملت کا ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 روزہ کنونشن کے انتظامی امور سمیت سکیورٹی کے فرائض بھی امامیہ سکاؤٹس انجام دیں گے، جس کیلئے ملک بھر سے سکاؤٹس کے وفد جلد لاہور کی طرف روانہ ہوں گے۔