Uncategorized
ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اجلاس، علماء کرام کی محرم الحرام میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہل تشیع علماء کے وفد، اعلی پولیس اور رینجرز افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔
اس سلسلے میں ڈی جی رینجرز نے علماء کے وفد کو محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ علماء کے وفد نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے مروجہ قوانین کی پاسداری میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔