Uncategorized

محرم الحرام میں قیام امن کیلئے حکومت کالعدم جماعتوں اور سہولتکاروں کیخلاف فوری ایکشن لے، یعقوب شہباز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں دنیا بھر کی طرح مملکت خداداد پاکستان میں بھی عزاداری سیدالشہداءؑ کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے، گذشتہ چند دہائیوں سے عزاداری کے خلاف تکفیری فکر رکھنے والے افراد سازشیں کر رہے ہیں اور شیعہ سنی بھائی چارگی میں تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں، جس کو ہم مل کر کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت ان کالعدم دہشتگرد جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری ایکشن لے، تاکہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنے بیان میں یعقوب شہباز نے مزید کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے نام پر عزاداری میں بے جا مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، لہٰذا اس میں بھی نرمی کیجائے، گذشتہ محرم الحرام میں سکیورٹی کی صورتحال اتنی بہتر نہیں تھی اور دہشتگردی کے کچھ دلخراش واقعات بھی رونماء ہوئے، لیکن اس بار ہم آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے سکیورٹی کے حوالے سے امید کرتے ہیں کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے معاملات کو وہ خود خصوصی طور پر مانیٹر کرینگے، کیونکہ وہ ایک فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر ہیں، جس پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ تافتان بارڈر پر زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے، تاکہ زائرین باآسانی زیارات پر جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button