مشرق وسطی

بحرینی علما کا سیاسی قیدیوں کی حمایت کا اعلان

بحرین کے علمائے کرام کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں ملک پر مسلط شاہی حکومت کے سخت گیر اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔
اس بیان میں وطن کی عزت و سربلندی اور مذہبی اقدار کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے سیاسی قیدیوں کے خلوص، استقامت اور بہادری کی قدردانی کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کی الجو جیل میں بند سیاسی قیدیوں نے، سیکورٹی اہلکاروں کے غیر انسانی سلوک، تشدد اور جبری اعتراف لیے جانے کے خلاف چھے روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button