پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور میں ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات مسمار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ٹریفک وارڈن پولیس نے محرم الحرام میں ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پرآپریشن کرکے غیر قانونی تعمیرات کا صفایا کر دیا، اس کے علاوہ متعدد غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے بھی سیل کر دیئے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی کی ہدایات پر ایس پی ہیڈکوارٹر ریاض احمد نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے تجاوزات کا صفایا کر دیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر 45 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جلوسوں کی راہ میں روکاوٹ بننے والے متعدد غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے بھی سیل کر دیئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button