آل رسول سے دشمنی، سندھ حکومت نے محرم الحرام کے جھنڈے لگانے پر پابندی لگادی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ حکومت نے محرم الحرام کی مناسبت سے صوبے بھر میں جھنڈے لگانے پر پابندی عائد کردی جس سے عاشقان محمد (ص) و آل محمد (ع) میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے آل رسول سے دشمنی کا اظہار کرتے ہوئے محرم الحرام کی مناسبت سے لگنے والے جھنڈوں پر صوبے بھر میں پابندی عائد کردی ہے۔ ان جھنڈوں پر یا اللہ، یا محمد، یا علی، یا فاطمہ، یاحسن اور یاحسین جیسے نام اور خانہ کعبہ اور روضہ رسول کی تصاویر کندہ کی جاتی ہیں جو تمام مسلمانوں کے لیے یکساں قابل احترام ہیں لیکن انتظامیہ اسے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی اور شدت پسندی قرار دیکر پابند عائد کررہی ہے جبکہ اسی صوبے میں کالعدم جماعتوں کے جھنڈے مختلف جگہوں پر لہرارہے ہیں جن پر انتظامیہ خاموش تماشائی اور نواسہ رسول(ص) اور پنجتن پاک کے ناموں پر مشتمل جھنڈوں پر پابندی عائد کررہی ہے، جو انتظامیہ کی یزیدی تکفیری فکر اور آل رسول سے دشمنی کو واضح کرتا ہے۔