Uncategorized

نواسہ رسولؐ کی عزاداری جرم ، رولپنڈی کی نصرت زہرہ کے خلاف مجلس برپا کرنے پر مقدمہ درج

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)مملکت خداداد پاکستان میں نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسین ؑ کی عزاداری جرم بن گئی ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں عاشق حسین ؑ سیدہ نصرت زہرہ کے خلاف تھانہ DFCعثمان منیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سیدہ نصرت زہرہ نے غیر قانونی طور پر اپنے گھر میں عشرہ مجالس کا انعقاد کیا جس کی وجہ سے علاقہ میں فرقہ واریت پھیل سکتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیوں کہ سیدہ نصرت کے گھر کے عقب میں مکتب دیوبند کی ایک مسجد ہے اور اس مسجد کی انتظامیہ کو اس مجلس عزا پر اعتراض تھا اور تھانے میں پہلے سے شکایت بھی درج کروا رکھی تھی جبکہ بانی مجلس کی جانب سے گھر میں مجلس کی اجازت بھی نہیں لی گئی تھی اس لئے نصرت زہرہ کیخلاف دفعہ 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے پنجاب میں سیکیورٹی کے نام پر عزائے حسینی ؑ کو محدود کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور اس میں ہر سال نئے نئے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب کی انتظامیہ سعودی پٹھو شہباز شریف کے ایماء پر عزاداروں پر قدغن لگا رہی ہے مگر وہ یہ شاید بھول گئے ہیں کہ حسینیتؑ کی آواز کو دبانے کی جس جس نے کوشش کی وہ خود اس دنیا سے مٹ گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button