Uncategorized

عزاداری امام حسین ہماری شہ رگ حیات ہے، کوئی پابندی قبول نہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف شیعہ عالم دین، خطیب ولایت علامہ احمد اقبال رضوی نے مسجد و امام بارگاہ باب الحوائج جعفر طیار میں عشرہ محرم کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ و سنی مل کر تکفیریت کی جڑوں کو اکھاڑ پھنکیں گے، نیشنل ایکشن پلان کے نام پر محب وطن اہل تشیع عوام کو ہراساں کرنے کا راستہ روکیں گے، عزاداری امام حسین ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر کوئی پابندی قبول نہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ہمارا اصلی دشمن عالمی استکبار ہے اور اس کے ایجنٹ پاکستان کی سلامتی کے دشمن ہیں، امت مسلمہ کے اتحاد کے دشمن ہیں، عالمی استکبار نے لبرل ڈیموکریسی کے نظام کے ذریعے دنیا کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے اصل اہداف پر عمل کرنا ہوگا۔

علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا رخ ملت جعفریہ کی جانب موڑ دیا گیا ہے، کراچی سمیت پنجاب بھر سے ہمارے بے گناہ افراد کو اغوا کیا جا رہا ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے نام پر محب وطن اہل تشیع عوام کو ہراساں کرنے کا راستہ روکیں گے، عزاداری امام حسین ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر کوئی پابندی قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان میں اقتصادی و معاشی ترقی کے راستہ کھول دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button