Uncategorized

مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں لیکن عالمی برادری خاموش ہے، علامہ مبشر حسن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما معروف ذاکر اہل بیت علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے غلبے سے خوفزدہ ہیں، لہٰذا ہمیں اپنے دشمنوں اور ان کی سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی کی امام بارگاہ ابوالفضل العباس میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلمان دنیا کی مظلوم قوم ہے اور ہر طرف ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں لیکن عالمی برادری ان پر آواز اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہے، اسلام دنیا کا تیسرا بڑا مذہب ہے اور آج اسلام کی ترقی اور ترویج سے سامراجی قوتیں پریشان ہیں، میانمار سمیت فلسطین اور دنیا کے مختلف حصوں پر مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے اور ہر طرف مسلمانوں کا لہو بہایا جا رہا ہے، لہٰذا مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا اور اپنے معاملات دوسروں کے بجائے خود حل کرنا ہونگے تاکہ ہماری مشکلات میں کمی واقع ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button