Uncategorized

نوجوان نسل حسینی مشن پر عمل پیرا ہو کر کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے، علامہ اشرف آصف جلالی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) کے چیئرمین علامہ اشرف آصف جلالی نے لاہور میں سالانہ "فکر امام حسینؑ کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی قربانی قیامت تک اہل اسلام کیلئے مشعل راہ ہے، آپؑ کے سیرت و کردار سے اُمت مسلمہ کے قلوب قیامت تک منور ہوتے رہیں گے، آپؑ قوت و شجاعت کے پیکر تھے۔ واقعہ کربلا ہمیں باطل حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی مقدس شخصیات کیخلاف نفرت پھیلانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، امام عالی مقام کی قربانی صبر و تحمل کا درس دیتی ہے، مسلم عقائد کیخلاف انتشار پھیلانے والوں کا دائرہ حیات تنگ کر دیں گے، انتظامیہ شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف فوری قانونی کاروائی کرے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے تقوٰی، پرہیز گاری کا درس دیا، آپؑ نے تسلیم و رضا کی لازوال داستان رقم کی۔ عظمت حسینؑ کے ترانے رہتی دنیا تک گونجتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل حسینی مشن پر عمل پیرا ہو کر کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے، آپؑ نے سسکتی انسانیت کو جبر سے نجات دلا کر صراط مستقیم کی راہ پر گامزن رہنے کا سلیقہ سیکھایا۔ کانفرنس میں علامہ محمد فرمان جلالی، علامہ محمد جاوید سیالوی، مفتی محمد عبدالکریم جلالی، مولانا محمد رضاالمصطفی رازی نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button