واقعہ کربلا کے بعد کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ظلم کیساتھ سمجھوتہ کرے، علامہ ناظر تقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر اور معروف عالم دین علامہ سید ناظر عباس تقوی نے امام بارگاہ محمدی، محمدی ڈیرہ کراچی میں عشرہ محرم الحرام کی چھٹی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کربلا والوں کی عظمت کو پہچاننا ہوگا، شہدائے کربلا نے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کرکے اسلام کا جھنڈا ہمیشہ کیلئے سر بلند کر دیا۔
علامہ ناظر تقوی نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا کے بعد کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ظلم کے ساتھ سمجھوتہ کرے، بلاشبہ کربلا میں امام حسینؑ اور اُن کی آلؑ پر مصائب کے پہاڑ توڑ دئیے گئے، مگر ہمیں کربلا کو مختلف پہلوں سے دیکھنے کی ضرورت ہے، شجاعت، بصیرت، شرافت، صبر و استقامت اور اپنے مؤقف پر ڈٹ جانا، یہی پیغام کربلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر دنیا میں کہیں پر بھی ظلم ہو رہا ہے، تو اُس ظلم پر خاموش رہنا، ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔