Uncategorized

لاپتہ شیعہ افراد کو رہا کرو یا جمعہ کو مجھے بھی گرفتار کرو، علامہ حسن ظفر کا اعلان

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ) غیر قانونی طور پر گرفتار اور لاپتہ کئے گئے شیعہ جوانوں کی بازیابی کے لئے ان کے لواحقین گزشتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں اور اب اس احتجاجی تحریک میں شامل ہوتے ہوئےعلامہ حسن ظفر نقوی نے شیعہ گمشدگان کی بازیابی کے لئے جمعہ کو گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق علامہ حسن ظفر نقوی نے مسجد سید الشہداء IRCمیں عشرہ مجالس کی نویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان سے شیعہ جوانوں اور علماء کو گھروں سے اُٹھا کر غائب کیا جارہا ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کس حال میں ہیں اور ان کا جرم کیا ہے۔پاکستان کے مقتدر حلقہ اس غیر قانونی اقدامات پر خاموش ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ گمشدہ جوانوں کی بازیابی کے لئے میں جمعہ کو گرفتاری دوں گا اور میں یہ اعلان ذاتی حیثیت میں کررہا ہوں جس سے کسی تنظیم کا کوئی تعلق نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعلان سیاسی نہیں ہے اورمیں اپنی زبان کا سچا و پکاانسان ہوں، اگر مجھے سیاست کرنی ہوتی تو میں عاشورا کے دن گرفتاری کا اعلان کرتا لیکن میں جمعہ کی نماز کے بعد گرفتاری کا اعلان اس لئے کیا ہے کہ میرا ضمیر مطمئن رہے گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ میںملک بھر سے سینکڑوں شیعہ جوانوں اور علماء کو ان کے گھروں سے اُٹھا کر لے جایا گیا، جن کے متعلق آج تک کوئی خبر نہیںاور نہ ہی پاکستان کی کسی عدالت میں مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے ۔ ان لاپتہ افراد کے اہل خانہ پاکستان بھر میں سراپا احتجاج ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button