Uncategorized

اسلام کا پیغام امن ہے اور امن کا مشن حسینی ہے، مخدوم جاوید ہاشمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امام بارگاہ حیدری کمیٹی النگ دولت گیٹ سے اتحاد بین المسلمین حسینی امن ریلی دولت گیٹ چوک تک نکالی گئی، ریلی میں تمام مکاتب فکر، سیاسی وسماجی شخصیات، تاجر برادری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے اتحاد بین المسلمین زندہ آباد، شیعہ سنی بھائی بھائی کے نعرے لگائے، ریلی میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی، علامہ سلیم حیدر، علامہ عبدالحق مجاہد، ڈاکٹر مرتضی مغل، پیر عظمت سلطان، مخدوم سید عباس رضا مشہدی، علامہ عنائیت اللہ رحمانی، سید علی رضا گردیزی، علامہ خالد محمود ندیم، مخدوم قسور شمسی، ڈپٹی میئر منور احسان قریشی، سہیل فراز، ایاز صدیقی، سبطین رضا لودھی، سید طالب حسین پرواز، مخدوم ظہور شمسی، علامہ انوار الحق مجاہد، محمد ایوب مغل، ندیم قریشی، زاہد بلال قریشی، سید محمد علی رضوی، سید عمران گردیزی، خواجہ سلیمان صدیقی، خاور حسنین بھٹہ، عارف فصیح اللہ، وائس چیئرمین شیخ الطاف حسین، ملک اکرم تھہیم، نعیم اقبال نعیم، ڈاکٹر عمران مصطفی قادری، الحاج اشرف قریشی، زاہد عدنان گڈو، شیخ ندیم اکبر، پروفیسر طارق قادری، ابرار قریشی، ڈاکٹر سید تراب رضا، خلیفہ الطاف حسین، سلیم اختر، عامر شہزاد صدیقی، شیخ عبید الرحمن، سید جعفر علی شاہ، آفتاب حسن خان، مظہر عباس خان، عزیز الرحمن، چوہدری محمد ارشاد سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا پیغام امن ہے اور امن کا مشن حسینی ہے، دہشت گردی، انتشار، فرقہ واریت کے خلاف پوری قوم متحد ہے، شہید کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کا پیغام اتحاد، امن، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا درس تھا جبکہ دہشت گردی، انتشار یزید کا مشن تھا، گذشتہ 39سال سے جاری حسینی امن ریلی انشاء اللہ تاقیامت جاری رہے گی اور ہم متحد ہو کر دنیا کو بتائیں گے کہ ہم شہید کربلا حضرت امام حسین کی قیادت میں متحد ہیں اور اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button