Uncategorized

قادیانی سب سے بڑا دشمن، ملک میں طاغوتی قوتوں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قاری زوار بہادر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ حلف نامہ میں ختم نبوت کی شق میں ترمیم اسلام کے خلاف بین الاقوامی سازش ہے، حکومت اور اسمبلی اراکین نے بے حمیتی کا ثبوت دیا، ناموس رسالت میں کسی بھی قسم کی ترمیم برداشت نہیں کریں گے، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ختم نبوت پر جان بھی قربان ہے، اسمبلی میں جس کسی نے بھی ختم نبوت کی شق کو ختم کرنے کے بل پر دستخط کئے ہیں تو یہ بہت بڑی سازش ہے، ہم نے قادیانیت کے خلاف ہم نے ہمیشہ جنگ لڑی ہے، قادیانی بین الاقوامی سطح پر ہمارے اوپر خوفناک حملے کرنا چاہتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں جمعیت علماء پاکستان ملتان کے زیراہتمام منعقدہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت جمیعت علمائے پاکستان کے ضلعی صدر علامہ شفیق اللہ البدری نے کی، جبکہ کانفرنس سے صاجزادہ سید محمد مصطفی اشرفی الجیلانی، خواجہ غلام محی الدین فخری، محمد ایوب مغل، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، پیر سید شوکت حسین شاہ، مفتی تصدق حسین، مخدوم محمد احسن چشتی، علامہ سعید احمد فاروقی، مخدوم سید سیف الرحمن شاہ، حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن، مولانا ڈاکٹر ارشد بلوچ، مولانا عمیر، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، بابو نفیس احمد انصاری، سلطان محمود ملک، مولانا احمد کلاچی، مفتی عبدالعلیم جلالی، وباب نورانی، پیر عزیز رسول صدیقی، ڈاکٹر اکمل مدنی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

قاری محمد زوار بہادر نے مزید کہا کہ حکمران جماعت نے خود پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے پوری اسمبلی نااہل شخص کو اہل کرنے کے لئے اکٹھی ہو گئی جو افسوسناک عمل ہے، ملک کے حالات گمبھیر ہیں چاروں طرف سے دشمن حملہ آور ہیں، جبکہ قادیانی ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے، قادیانیوں کو فی الفور ان کے کلیدی عہدوں سے فارغ کیا جائے، حلف نامہ میں ختم نبوت کی شق میں ترمیم کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر جمیعت علماء پاکستان راست اقدام پر مجبور ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت کی جانب سے لائوڈ سپیکر پر پابندی، سودی نظام کا جاری رہنا افسوسناک ہے، جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی نے ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کیا، آج ایک بار پھر اسی جدوجہد کی ضرورت ہے، علماء کرام، مشائخ عظام سمیت پوری قوم کو تحفظ ناموس رسالت کے لئے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ایک اسلامی ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں طاغوتی قوتوں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور تحفظ ناموس رسالت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button