مشرق وسطی

شام میں عام فوجیوں پر امریکی اتحاد کی جارحیت

دیرالزور میں دریائے فرات کے ساحل پر واقع العشارہ شہر پرامریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے تازہ حملوں میں کئی خواتین اور بچوں سمیت پچاس عام شہری جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں- اس سلسلے میں ایک مقامی عہدیدار نے کہا کہ امریکی اتحاد کے حملوں میں مشرقی دیرالزور کی القوریہ گذرگاہ میں بھی سات بچوں سمیت چالیس سے زیادہ عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں- امریکہ کے سابق صدر اوباما کے دور صدارت میں عراق و شام میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکی سربراہی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد تشکیل دیا گیا تھا جبکہ سرکاری رپورٹوں کی بنیاد پر امریکہ اور اس کے مغربی وعربی اتحادی ہی داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کو جنم دینے والے ہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button