پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ، علمدار روڈ پر شیعہ ہزارہ برادری کا دھرنا جاری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آج صبح کوئٹہ میں ایک بار بھر شیعہ ہزارہ برادری کو دہشتگردی کا نشانہ بنا یا گیا جس کے نتیجے میں تین شیعہ ہزارہ اور دو اہلسنت شہید ہوگئے۔
بے گناہ شیعہ ہزارہ افراد کے لواحقین نے شہدا کے جنازوں کے ہمراہ علمدار روڈ کوئٹہ پر دھرنا شروع کردیا ہے۔ دھرنے میں عوام کے ساتھ ساتھ ایم پی اے آغا رضا اور مولانا ہاشم موسوی بھی موجود ہیں۔