Uncategorized
جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ، علامہ احمد اقبال رضوی گرفتاری کے لیے نماز جمعہ میں پہنچ گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد مصطفی عباس ٹائون سے علامہ احمد اقبال رضوی کی گرفتاری سے شروع ہوگا جس کے لیے علامہ احمد اقبال رضوی نماز جمعہ میں پہنچ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوچکا ہے، اس سلسلے میں پہلی گرفتاری علامہ حسن طفر نقوی نے بعد نماز جمعہ خوجہ مسجد کھارادر سے دی تھی جس کے بعد یہ تحریک مزید قوت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہےاور اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہی ہے۔
علامہ احمد اقبال رضوی اپنی گرفتاری پیش کرنے کے لیےجامع مسجد مصطفی عباس ٹائون پہنچ چکے ہیں جبکہ ان کے علاوہ علما کرام سمیت عوام کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔