Uncategorized

مرکزی صدر آئی ایس او کی علامہ احمد اقبال رضوی سے تھانے میں ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجاہد ملت علامہ سید احمد اقبال رضوی سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر انصر مہدی نے شاہراہ فیصل تھانے میں ملاقات کی اور جیل بھرو تحریک سےاظہار یکجہتی کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجا گرفتاری پیش کرنے والے علامہ سید احمد اقبال رضوی سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر انصر مہدی نے سابق مرکزی صدر برادر سرفراز نقوی کے ہمراہ مقامی تھانے میں ملاقات کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

برادر انصر مہدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ ہمیشہ ملت تشیع کی سربلندی کے لیے سرگرم عمل رہی ہے اور ملت کو بحرانوں سے نکالنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آئی ایس او ملت کے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آئی ایس او کا ہر جوان اس تحریک کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button