Uncategorized
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی علامہ حسن ظفرو علامہ احمد اقبال سے ملاقات
شیعیہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کرنے والے علامہ حسن ظفر نقوی اور علامہ احمد اقبال رضوی سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بغدادی اور شاہراہ فیصل تھانوں میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کا وفد بھی موجود تھا، علامہ راجہ ناصر عباس نے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے چلائی جانے والی جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ اس جرمت مندانہ اقدام سے مطالبات یقیناً پورے ہونگے، شہادت اور اسیری ہماری میراث ہے۔
واضح رہے کہ لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے علامہ حسن ظفر نقوی نے جیل بھرو تحریک کا آغا کیا تھا، اس سلسلے کے تیسرے مرحلے میں کل شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما مولانا ناظم علی آزاد گرفتاری پیش کریں گے۔